اللہ کے سوا عبادت کے لائق کوئی بھی نہیں، وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، میں یہ بھی ظاہر کرتا ہوں ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کا بندہ اور رسول ہے_,"*
*❀_ ضماد رضی اللہ عنہ نے اس قدر سنا تھا بول اٹھے کہ انہی کلمات کو پھر سنا دیجئے، دو تین دفعہ انہوں نے انہیں کلمات کو سنا اور پھر بے اختیار بول اٹھے، میں نے بہترے کاہن دیکھے اور ساحر دیکھے، شاعر سنے، لیکن ایسا کلام تو میں نے کسی سے بھی نہ سنا، یہ کلمات تو ایک اتھاہ سمندر جیسے ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اپنا ہاتھ بڑھاؤ کہ میں اسلام کی بیعت کرلوں_،"* *"_ ( مسلم 2008, نسائ 3278, ابن ماجہ 1893)*
*📓 رحمة للعالمين ﷺ - مصنف قاضی محمد سلیمان سلمان منصور پوری رحمۃ اللہ _,*