ویانا دہشت گرد حملےمیں دو بہادر ترک نوجوانوں رجب طیب گلتکین اور میکائل اوزین نے پولیس افسر سمیت ایک زخمی خاتون کے دفاع کےلیے اپنی جانیں خطرےمیں ڈال دیں اور گولیوں کی بوچھاڑ سےان کو بچا لائے۔ صدر ایردوان نے ٹیلیفون کرکے مسلمانوں کا سر فخر سےبلند کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے ہم نام نوجوان رجب طیب گلتکین سے کہا: ''مجھے آپ پر فخر ہے۔'' نوجوان نے جواب دیا: ''میں نے آپ کے نام کی لاج رکھی ہے، اور اسے اپنے لیے باعث عزت سمجھتا ہوں۔''