9 نومبر ۔۔۔
علامہ اقبال یوم پیدائش
اسکول کے زمانے میں علامہ اقبال کی شاعری پر مقابلہ ہوا تو ہم نے بانگ_ درا اور بال_ جبریل مکمل یاد کی ، باقاعدہ رٹ لی ۔ اور پھر مقابلہ جیت بھی لیا ۔ مجھے یاد ہے تب میرے استاد نے کہا تھا کہ اقبال کی شاعری صرف یاد کرنے کے لئے نہیں بلکہ بہترین زندگی گزارنے کا فلسفہ ہے ۔ اس وقت یہ بات زیادہ سمجھ نہیں آئی ، لیکن وقت کے ساتھ بہترین اساتذہ اور زندگی کے تجربات نے سکھایا کہ اقبال کی شاعری محض لفظوں کا تال میل نہیں ہے بلکہ انسان کی اصل میراث اور مقصد_ حیات کی نشان دہی ہے ۔
ہم اس قابل تو نہیں کہ اقبال کی شاعری پر کوئی رائے دے سکیں ، لیکن اگر آپ واقعی شاعری کے ذریعے قوم کی تقدیر بدلنا دیکھنا چاہتے ہیں تو اقبال کو ضرور پڑھیئے

حرم پاک بھی، کعبہ بھی، قرآن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
#allamaiqbal
#allamaiqbalday #iqbalday #pakistan #turkey

Comments

Be the first to add a comment